لاہور: عید قرباں پر کھانوں کے شوقین 670 افراد طبیعت ناساز ہونے کے بعد پنجاب کے مختلف اسپتال پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے دوسرے روز لاہور کے خوش خوراک افراد نے کھانے پر ہاتھ صاف کرنا شروع کیے تو 670 افراد کو اسپتال پہنچنا پڑ گیا۔
نمائندہ اے آر وائی حسن حفیظ کے مطابق 170 افراد کو میو اسپتال، 135 کو سروسز اسپتال، 120 افراد جنرل اسپتال، 78 جناح اسپتال، 65 افراد کو گنگا رام جبکہ نوازشریف یکی گیٹ اسپتال میں 35 مریض لائے گئے، سید مٹھا اسپتال میں 28، گورنمنٹ مزنگ اسپتال میں 13، کوٹ خواجہ استپال میں 42 مریض داخل ہوئے۔
پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں لائے گئے افراد میں سے بیشتر بدہظمی جبکہ 23 مریض گلے میں ہڈی پھنسنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے۔
ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کھانے پینے کے شوقین افراد اعتدال سے قربانی کا گوشت استعمال کریں اور کھانا کھاتے وقت مشروبات سے پرہیز کریں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کھانے کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں۔