بھارت: عامر خان کے ساتھی سے 7 کروڑ کے بٹ کوائن برآمد

کرپٹو کرنسی اشتہارات

ممبئی: بھارت میں موبائل کیمنگ ایپ کی مدد سے فراڈ کا میگا اسکینڈل سامنے آیا ہے، واقعے میں عامر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ای نگیٹس کے ماسٹر مائنڈ اور کروڑوں روپے کے موبائل گیمنگ ایپ فراڈ کے مرکزی ملزم عامر خان گروپ کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران عامر خان گروپ کے کارندے کے گھر پر چھاپا مارا گیا اس دوران گھر سے 7 کروڑ کی بٹ کوائن اور ڈیڑھ کروڑ روپے نقد برآمد کئے گئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی لکاتا کے الٹا ڈانگا میں کی گئی، جہاں سے ایک ملزم رومین اگروال کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے متعدد ڈائریاں ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: 15 کروڑ روپے کی منشیات برآمد، شاہ رخ خان گرفتار

عامر خان کا ایک اور قریبی ساتھی سبھوجیت شریمانی مفرور ہے اور سٹی پولیس نے اس کے خلاف اشتہار جاری کردیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے حال ہی میں دبئی میں پناہ لے رکھی ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان نامی ملزم نے ای نگیٹس کے نام سے ایک موبائل گیمنگ ایپلی کیشن لانچ کیا تھا، جسے عوام کو دھوکہ دینے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ کی تحقیقات گذشتہ ماہ شروع ہوئی تھی جب ای ڈی نے جنوبی کولکاتا کے علاقے شاہی اصطبل لین میں مرکزی ملزم عامر خان کے گھر پر چھاپا مارتے ہوئے 17 کروڑ سے زائد رقم برآمد کی تھی۔

چھاپے کے دوران عامر خان فرار ہونے میں کامیاب ہوا، بعد ازاں کولکتہ پولیس نے عامر خان کو اتر پردیش کے غازی آباد سے گرفتار کیا، سٹی پولیس نے اس کے پانچ قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔