فیصل آباد میں ماں کے قینچی مارنے پر 7 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں ماں نے شرارتوں سے باز نہ آنے پربیٹے پر قینچی پھینکی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قینچی بچے کے دل پر لگی تھی، ملزمہ لاش اسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کی لاش کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد میں جائیداد کے لالچ میں بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ہاکی اسٹیڈیم کار مارکیٹ میں مقتول کرامت علی اپنی دکانوں کا کرایہ وصول کرنے پہنچا تو اس کے دو بیٹوں نے وہاں آکر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول نے اپنے دونوں بیٹوں مدثر اور اسد کو دو مربع زمین دے دی تھی ، بیٹے دکانیں اور دیگر جائیداد بھی لینا چاہتے تھے جس کے تنازع پر بیٹوں نے اسے قتل کردیا۔