کراچی میں تیل کا دریا بہنے لگا

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری آئل لائن اچانک لیک ہوگئی جس کے نتیجے میں لاکھوں لیٹر تیل اطراف میں پھیل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا میں سرکاری آئل لائن لیک ہوئی جس کی وجہ سے لاکھوں لیٹر تیل نکل کر علاقے میں بہہ رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے فوری ایریا سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ایس ایس ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ لائن بند کردی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تاکہ کوئی قریب نہ آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لائن سے بہنے والا خام تیل ہے جبکہ لیکیج کی وجوہات پارکو والے ہی بتاسکتے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے آئل چوری کرنے کی خاطر لائن کو نقصان پہنچایا ہو۔