چین سے 500 ملین ڈالر موصول ہوگئے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

پاکستان کو چین سے 500 ملین ڈالر موصول ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک کو چین سے 500 ملین ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے لکھا کہ 500 ملین ڈالر ملنے سے زمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، الحمدللہ۔

یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کےطور پر موصول ہوئی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔