کراچی میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مزید پیپلز الیکٹرک سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لائی جارہی ہیں، پیپلز بس سروس، بی آر ٹی ریڈ لائن، اورنج لائن، یلو لائن منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہدایت دی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیا عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہماری ترجیح ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن پروجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جام صادق پل کا ٹینڈر 2 مئی تک ایوارڈ کردیا جائے اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس س قبل چیف سیکریٹری سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز بس منصوبہ کامیاب رہا ہے، پنک بس کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، کراچی کے لیے مزید 15 سے 20 الیکٹرک بسز کی خریداری کی جائے گی۔