اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے سے متعلق لاعلم نکلے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے متعلق لاعلم ہوں، ہم پارلیمنٹ کی حدود کا تحفظ کریں گے کسی بھی طرح کی مداخلت کی اجازت نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ آئین نے جو پارلیمنٹ کو حقوق دیے ہیں وہ ان کا تحفظ کررہی ہے ہم پارلیمنٹ کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کہتا ہے اسمبلی تڑوانی اور کبھی ایکسٹینشن کی باتیں کرتا ہے اس کو پتا نہیں ہوتا ہے کہ وقت کیا ہورہا ہے اور کیا کہہ رہا ہے۔
واضح رہے کہ فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ 27 اپریل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔