پنجاب کے شہر چشتیاں میں ایک شخص نے رشتے دار کو چوری کے الزام میں الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنادیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چشتیاں میں ملزم نے رشتہ دار پر سونے کی انگوٹھیاں چوری کرنے کا الزام لگا کر اسے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
ویڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری اور ملزم کی شکل واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے ابھی تک ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، واقعہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں موبائل فون چوری کا الزام لگا کر ٹھیکیدار نے رسی سے باندھ کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنادیا تھا۔
بااثر شخص نے گجر نالے پر شہری کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد میں ٹھیکے دار کا بیٹا بھی باپ کا ساتھ دیتا رہا، اور شہری کو 6 گھنٹوں تک رسیوں سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔