’انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے‘

مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کل یوم سوگ منانے کے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، مریم نواز نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق افرادکیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی اعلی سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔