کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے کا واقعہ معمہ بن گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے جناح اسپتال میں لڑکی عائشہ کی لاش چھوڑ کر جانے والے کسی بھی ملزم کو پولیس گرفتار نہ کرسکی۔
پولیس نے لڑکی عائشہ کے شوہر عادل کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عادل کو گلستان جوہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، عادل نشے کا عادی اور کئی روز سے گھر سے غائب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی عائشہ کے والد سے بھی رابطہ ہوا ہے، والد ممکنہ طور پر آج رات یا کل صبح تک کراچی پہنچ جائیں گے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ والد کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ فی الحال درج نہیں کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والوں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز ملزمان لڑکی عائشہ کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔