معیشت مضبوط ہوگی تو قرضے نہیں لینے پڑیں گے، وزیر اعظم

شہباز شریف

سیالکوٹ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت مضبوط ہوگی تو پھر قرضے نہیں لینے پڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے روپیہ مستحکم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اگلے ماہ اپنی مدت پوری کرلے گی اور پھر نگراں حکومت آئے گی، الیکشن سے آنے والی حکومت کا فرض ہوگا کہ تعلیم کے فروغ میں کمی نہ ہونے دے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل اور پیٹرول کی قیمت کم ہوگئی ہیں، ہم نے عام آدمی کو ریلیف دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم ہی ہماری ترقی کا راز ہے، بچیوں کو تعلیم کا ماحول فراہم نہیں کریں گے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو قصور نہیں کہہ سکتا تھا ان پر ہر وقت دباؤ تھا، انہوں نے 45 ملین مہیا کیے تو ہم نے ایک لاکھ لیپ ٹاپ باہر سے امپورٹ کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بیٹیاں دن رات اسپتالوں میں خدمت کرتی ہیں، بچیاں تعلیم حاصل کرکے گھروں میں بیٹھ جاتی ہیں، سب کو تعلیم حاصل کرکے ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہوگا۔