گجرات میں ہینڈ فری لگا کر گانا سننے والے دو دوست ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گجرات کی ریلوے لائن پر دونوں دوست ہینڈ فری لگاکر گانے سن رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرین نے نوجوانوں کو کچل دیا۔
افسوسناک واقعہ گجرات کے گاؤں گورالہ میں پیش آیا۔
لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے والے نوجوانوں کی شناخت اٹھارہ سارہ افنان اور پندرہ سالہ سمیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
نوجوانوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسرے واقعے میں سروس موڑ پر بھی ریلوے لائن پر ویڈیو بناتا نوجوان چل بسا، نوجوان کی سر کچل جانے کے باعث شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین گجرات سے راولپنڈی جا رہی تھی۔