ملتان کے علاقے مسلم ٹاؤن میں اوباش شخص راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے مسلم ٹاؤن میں اوباش شخص کی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
موٹر سائیکل پر سوار اوباش شخص نے مسلم ٹاؤن گلی نمبر 9 میں دو خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تاحال کوئی شکایت نہیں ملی ہے، مدعی کی جانب سے درخواست دی گئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ گلی میں بچی سے فحش حرکات اور ہراساں کرنے والا اوباش شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
یاد رہے کہ صادق آباد کے علاقے لغاری کالونی میں نازیبا حرکت کر کے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔