گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دیدی

گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں صوبائی وزرا کی تقریب حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں ہوگی، گورنر حاجی غلام علی نگراں صوبائی وزرا سے عہدے کا حلف لیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حلف اٹھانے والے صوبائی نگراں وزرا کی تعداد 9 ہے، صوبائی کابینہ میں چار ارکان کا تعلق سابق نگراں کابینہ سے ہے۔

نگراں کابینہ میں دو مشیر اور ایک معاون خصوصی بھی شامل ہوگا۔

دستاویز کے مطابق سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر نگران وزیرہوں گے۔

اس کے علاوہ احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ، سید عامر عبداللہ بھی نگران وزیر ہوں گے۔

ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے، ظفراللہ خان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔