تل ابیب: حماس کی جانب سے اسرائیلی کی دو خواتین رہا کردیا گیا ہے ایک خاتون نے حماس کے حسن سلوک سے میڈیا کو آگاہ کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 85 سالہ اسرائیلی خاتون لیفشز سے صحافیوں نے پوچھا کہ آپ نے ان سے ہاتھ کیوں ملایا، جس پر خاتون نے کہا کہ انہوں نے مجھے بہت احتیاط سے رکھا، کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچائی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ حماس کے جوانوں نے میری تما ضرورتوں کا خیال رکھا، معائنے کے لیے ڈاکٹر بھی دیا، شیمپو اور کنڈیشنر بھی دیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب حماس نے گھر سے مجھے تحویل میں لیا تو راستے میں ازدوکوب کیا گیا لیکن وہ ایسا نہیں تھا کہ میری ہڈیاں ٹوٹ جاتیں۔ غزہ پہنچنے کے بعد بھی ہم پر تشدد نہیں کیا گیا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ ہمیں مکڑی کے جالے کی طرح کی پیچیدہ سرنگوں میں رکھا گیا تھا۔ یہ بھول بھلیاں تھیں جن تک پہنچنا ناممکن تھا۔
رهينة إسرائيلية مفرج عنها: موقع احتجازنا في غزة تعرض للقصف مرات عدة#العربية pic.twitter.com/giagBO8h6c
— العربية (@AlArabiya) October 24, 2023