کراچی: پی ٹی آئی نے اجازت نہ ملنے پر کل کراچی میں منعقد جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سے جلسے کے لیے استدعا کرتے رہے لیکن انتظامیہ کا پی ٹی آئی سے رویہ انتہائی افسوسناک اور عوام کے لیے تکلیف دہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی جماعتوں کو کھلا میدان دیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ جلسے کے انعقاد کے سلسلے میں عدالت میں درخواست دائر کی ہے، عدالتی حکم پر جلد کراچی جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ دنوں کراچی میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔