نارووال میں گاڑی میں سوار مسلح شخص پولیس کیلیے درد سر بن گیا

نارووال

نارروال میں گاڑی میں سوار مسلح شخص پولیس کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس مسلح شخص کو گرفتار نہ کرسکی، گاڑی میں موجود مسلح شخص اونچی آواز میں گانے لگا کر بیٹھا ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس پاس جانے یا حرکت کرنے پر مسلح شخص فائرنگ کردیتا ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں لگ رہا ہے، مسلح شخص کو گرفتار کرنے کے لیے بھاری پولیس نفری، ریسکیو ٹیم موقع پر موجود ہے۔

جائے وقوعہ پر مسلح شخص کے گاؤں والے میلے کی طرح اکٹھے ہوکر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مسلح شخص عثمان نے ظفروال سے گزشتہ روز گاڑی کرائے پر لی تھی، گاڑی مالک اور عثمان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

نوید ورک کے مطابق مسلح شخص کا مطالبہ ہے کہ گاڑی مالک کو موقع پربلایا جائے، تھانہ ظفروال، تھانہ لیسر پولیس کی تقرری نے گاڑی کو گھیر رکھا ہے، گاڑی سوار شخص سے دینے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے چار گھنٹے سے گاڑی میں خود کو بند کررکھا ہے، عثمان جدید اسلحے سے وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کررہا ہے، مسلح شخص اس سے قبل گاؤں سکندر پور میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔

ایس ایچ او کا بتانا ہے کہ گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع کرنے پر مسلح شخص نے فرار کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنایا، مسلح شخص بظاہر نشے کا عادی لگتا ہے۔