کراچی میں وڈیرانہ نظام نے پولیس کی رٹ چیلنج کردی

کراچی میں بااثر شخص کی فورس نے ڈی ایس پی کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس کی رٹ چیلنج کردی گئی، بااثر شخص کی فورس نے ڈی ایس پی کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی ایس پی کا بیٹا انصاف کے لیے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوگیا۔

ڈی ایس پی کے بیٹے عمیر مری کو خیابان شجاعت پر پولیس کی موبائل جیسی دو گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا،

عمیر مری کا بتانا ہے کہ گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ اور پولیس کی لائٹیں لگی تھیں، جدید ہتھیاروں سے لیس پانچ افراد گاڑی سے اترے اور مجھ پر اسلحہ تان لیا، گولی چلانے کی دھمکیاں دیں۔

ڈی ایس پی کمبوہ خان کا کہنا ہے کہ پوش علاقے میں جدید اسلحہ لے کر چل رہے ہیں ایسا اسلحہ تو پولیس کے پاس بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانے سے کوئی رسپانس نہیں ملا، ایس پی نے لایا ہے امید ہے انصاف کریں گے۔