کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں عوام نے ڈاکوؤں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔
عوام نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، شہری نے جلائے جانے والے ڈاکوؤں کو بچا کر پولیس کے حوالے کیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیق کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی تھی، تشدد کا نشاانہ بننے والے ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا۔
مقتول نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے مقتول سے رقم اور اس کے دوست سے موبائل فون چھین کر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے تھے۔