کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ کی چھت کا کچھ حصہ گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے گرنے کی وجہ سے بچی جاں بحق ہوئی اور گھر میں موجود خاتون شدید زخمی ہوئیں۔
اپارٹمنٹ کے ایک مکین کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں، متعدد بار شکایتں کی لیکن کوئی کام نہیں کرایا گیا۔
رہائشی نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کی یونین بھی بلڈر کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یونین پیسے تو لیتی ہے مگر کام نہیں کرواتی۔
ادھر پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کے بعد گھر کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے، متاثرہ فیملی اگر قانونی کارروائی چاہے گی تو ضرور کریں گے۔