شادی کے کارڈ بانٹ کر واپس آنے والے باپ پر قیامت ٹوٹ پڑی

شادی کے کارڈ

بھارت میں بیٹے کی شادی کے کارڈ بانٹ کر واپس آنے والے باپ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں شادی کے کارڈز تقسیم کرنے کے بعد گھر واپسی کے دوران ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا

رپورٹ کے مطابق 52 سالہ وینکٹ نارائن اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے کارڈز رشتے داروں میں تقسیم کرنے کے بعد 26 سالہ بیٹے رنجیت کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے کہ ضلع کے کونایاماکولہ گاؤں کے قریب آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے انہیں کچل دیا۔

حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

راہگیروں نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔