200 من سے زائد گندم کی اسٹوریج پر پابندی عائد

گندم کی خریداری سندھ نیب

پنجاب میں سیکریٹری خوراک نے 200 من سے زائد گندم ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 75 روپے فی من اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 40 کلو گرام گندم 4755 روپے ہوگئی۔ آٹا 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

رہنام پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال برقرار رہی تو گندم کی قلت اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے

عاصم رضا نے کہا کہ سیکریٹری خوراک نے جلد بازی میں یہ اقدام اٹھایا، کوئی بھی شخص 200 من سے زیادہ گندم ذخیرہ نہیں کر سکتا، اس پالیسی سے گندم کے نرخ مزید بڑھیں گے۔