سنی اتحاد میں شامل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے منعقدہ اجلاس میں سنی اتحاد میں شامل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 جب کہ جماعت اسلامی کے ایک رکن سے حلف اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سنی اتحاد میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 جب کہ جماعت اسلامی کے واحد نومنتخب رکن اسمبلی نے حلف اٹھائے۔

پی پی کی جانب سے نامزد اسپیکر اویس قادر شاہ  کی پی ٹی آئی آزاد ارکان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بہتر ماحول میں ایوان میں رہیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد ارکان نے ایوان میں بولنے کی کوشش تو اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی اور اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع کرا دی۔