امریکا واٹرپارک میں 9 سالہ بچہ لائف گارڈز کی موجودگی میں ڈوب کر ہلاک

پنسلوینیا: امریکی ریاست پنسلوینیا کے واٹرپارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، 9 سالہ بچہ لائف گارڈز کی موجودگی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ پنسلوینیا کے مشہور ہرشی واٹر پارک کے ویو پول میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں 9 سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوا، انتظامیہ نے بتایا کہ لائف گارڈز موقع پر موجود تھے، انھوں نے بچے کوبچانے کی کوشش کی مگر نہ بچاسکے۔

ہرشی واٹر پارک کو بچے کی موت کے بعد بند کردیا گیا ہے، پولیس بچے کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی تحقیقات کررہی ہے۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ریاست پنسلوینیا میں واقع ہرشی پارک 119 سال پرانا تفریحی پارک ہے، یہاں 100 سے زائد لائف گارڈز تعینات تھے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کئی واٹرپارکس موجود ہیں تاہم متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے بڑے واٹر پارک تعمیر کیا گیا ہے جہاں نصب کی جانے والی سلائیڈ 112 فٹ اونچی ہے۔

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دنیا کے سب سے بڑے پارک میں 112 فٹ طویل ٹاور کے علاوہ 12 نئی واٹر سلائیڈز نصب کی گئیں ہیں۔

ماہرین نے پارک کو منفرد بنانے کے لیے اڑن طشتری نما ایک تیز رفتار ٹرین سلائیڈ بنائی ہیں جس میں 15 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں اور کمزور دل والی خواتین کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔

https://urdu.arynews.tv/karachi-water-park-child-kidnapped/