مختلف امتحانی بورڈز نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کب کریں گے؟

نویں جماعت

پنجاب کے مختلف امتحانی بورڈز نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 20 اگست کو کریں گے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) بہاولپور کلاس 9 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 اگست بروز بدھ صبح 10 بجے کرے گا۔

ڈی جی خان بورڈ بھی 20 اگست بروز بدھ کو صبح 10 بجے نویں جماعت کے سالانہ نتائج جاری کرے گا۔

ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) ساہیوال کلاس 9 کے نتائج کا اعلان 20 اگست بروز بدھ صبح 10 بجے کرے گا۔

رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ