لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین باکسنگ مقابلے کروانے کی خواہش ہے۔
تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ ان کی بھارت اور پاکستان میں قائم کمپنی مکسڈ ماعشل آرٹس کے زیر اہتمام پاک بھارت باکسنگ مقابلے کرائے جائیں۔
عامر خان نے بتایا کہ ان کی لاہور میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں ریحام خان نے خیبر پختونخوا میں بھی باکسنگ اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ دو سال میں ملک بھر میں اکیڈمیاں قائم ہو جائیں گی، باکسر عامر خان نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ نومبر اور پھر فروری میں ہوگی جو کہ متحدہ عرب امارات یا پھر امریکہ میں ہونے کے امکانات ہیں۔