پاکستانی اداکارشان شاہد نے اداکارہ ماورا حسین کے ٹویٹس کی ایک تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارت کی پاکستان مخالف فلم ’فینٹم‘کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار شان شاہد نے سیف علی خان کے پاکستان کے بارے میں متنازعہ بیان پر انتہائی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بھارت میں سرکاری پروٹوکول کے حامل دہشت گردوں کی فکر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ماوراحسین نے بھارتی فلم فینٹم کے بارے میں متعدد ٹویٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ ایک سانحے کے بارے میں ہے جس سے انسانیت کو تکلیف ہوئی یہ کسی پاکستانی یا بھارتی کی تکلیف کے بارے میں نہیں ہے‘‘۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین ان دنوں اپنی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ کے لئے کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں اور ان کے مذکورہ بالا ٹویٹ پر پاکستانی اداکار شان نے اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’آیا ماورا خان پر پابندی عائد کردی جائے‘‘۔
Should we ban the actress who supports an anti-Pakistan movie?#banphantom#banmawra Posted by Shaan Shahid on Friday, August 28, 2015
ماورا نے اپنے دیگر ٹویٹس میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ دونوں ممالک میں محبت اوربرادرانہ تعلقات کے لئے کوشاں ہیں۔
Sometimes i wonder who triggers this evil that channels down to the heart of the country's common man.. 1/2
— Mawra Hocane (@MawraHocane) August 26, 2015
Because honestly I've only witnessed love and just love on both sides of the border.Sometimes I wish a few people could see through my eyes.
— Mawra Hocane (@MawraHocane) August 26, 2015
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ماورا نے یہ بیان اپنی آنے والی بالی وڈ فلم کے سلسلے میں بھارتی عوام کے دل جیتنے کے لئے دیا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں اداکار شان کی جانب سے اٹھاگئے سوال کہ ’’کیا ہمیں ایسی اداکارہ پر پابندی عائد کرنی چاہیئے جو کہ پاکستان مخالف فلم کی حمایت کرے‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل فینٹم پر اپنا ردعمل ظاہر کرچکا ہے اور حافظ سعید کی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن کے بعد فلم کی پاکستان نمائش پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔