ممبئی: بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج تیتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔
رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیاجس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم راک اسٹار اور دو ہزار بارہ میں فلم برفی نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
رنبیر کپور نے اپنی سالگرہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی ان کی نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کے سیٹ پر منائی ہے،اس کے انہوں نے تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے ساتھ دیکھائی دیئے۔
شاہ رخ خان نے اس ملاقات کے بعد مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنی کرن اور رنبیر کے ساتھ سیٹ پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے۔علاوہ ازیں کنگ خان کاکہنا تھا کہ انکے بچے کرن جوہر اور رنبیر کپور کی ’اے دل ہے مشکل ‘ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے اس فلم میں رنبیر کپو ر سمت ایشوریا رائے اور انوشکا شرما بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
Was a treat to watch Ranbir & Karan make their dream come alive. The kids loved it 2.Thx Aye Dil team hav a good one. pic.twitter.com/Ct5Sc2ZKsy
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 27, 2015
دوسری جانب رنبیر کے والد رشی کپور نے بھی ٹوئٹر پر رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ کیا ہے۔
Thank you all for your greetings and best wishes on Ranbirs birthday.Shall convey to him as he is out of the country! pic.twitter.com/bQqGZHeatq — rishi kapoor (@chintskap) September 28, 2015