موسم سرما میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

کراچی: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کی طلب بڑھ گئی ہے جسکے نتیجے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکسٹائل کیپٹو پاورکی گیس فراہمی میں 25 فیصد کمی کر دی گئی، دونوں انڈسٹریز کو روازنہ 8 گھنٹے کی بجائے 6 گھنٹے گیس ملے گی، گیس کی فراہمی میں کمی کے نئے شیڈول پر عمل آج سے شروع ہو جائے گا۔