کراچی :وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیوالیا کہنے والے دفن ہوگئے، انھوں نے اسلامک انڈیکس کے اجراء کے موقعے پراسلامی بانڈز کو مارکیٹ میں لسٹ کرنے کا عزم بھی ظاہر کردیا.
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آل شیئر اسلامک انڈیکس کے اجراء کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹاک میں اسلامی بانڈز بھی لسٹ ہونے چایئے تاکہ عام سرمایا کاری ہوسکے.
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ کام کرنا ہوگا، تمام معاشی ادارے ایک دوسرے سے منسلک ہیں، دنیا بھر میں سرمایا کار منافعے کے باعث اسلامک سرمایا کاری کی طرف راغب ہورہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرا اسلامک انڈیکس متعارف کروایا گیا ہے، آل شیئر اسلامک انڈیکس میں دوسو پچیس کمپنیاں شامل ہیں، اس انڈیکس میں شرعی اصولوں پر شیئرز کا کاروبار ہوگا.