ممبئی: بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہاپسندی کے باوجود بھارتی اداکار رشی کپور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے.
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ وعدہ ہے کہ ہم سب پاکستان آئیں گے لیکن پہلے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہو جائیں۔
Hum Sab aayenge. Promise. Basharte Ye halaat theek ho jayen dono mulkon ke. Hope in my living time at least https://t.co/skvXq5ldmm
— rishi kapoor (@chintskap) November 22, 2015
بالی وڈ اداکار رشی کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پاکستان آنے کا دل تو بہت چاہتا ہے لیکن حالات سازگار نہیں۔
رشی کپور نے ایک اور یادگار تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور رنبیر کپور پاکستانی لیجنڈ گلوگار نصرت فتح علی خان سے ملے تھے.
Young Ranbir,Nusrat Ali Khan Sahab and myself. Kahaan ki,kidhar ki,Kuch yaad naheen but thanks whoever sent this pic.twitter.com/JTELLGscC3
— rishi kapoor (@chintskap) November 22, 2015
My wedding Sangeet My house 20th Jan 1980. Nusrat bhai and his father Fateh Ali ji sang for the first time in India https://t.co/A6WJU7QxTQ
— rishi kapoor (@chintskap) November 22, 2015
واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتی ہندوستان کی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی جانب سے پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی. عاطف اسلم سمیت ماہرہ خان اور فواد خان کو دھمکیاں دی گئی تھی جبکہ بھارت میں انتہا پسند کے باعث بھارتی ادیب ، شاعر ، فنکار، سائنسدان اپنے ایوارڈ واپس کر چکے ہیں.