کراچی : بلدیاتی الیکشن میں رینجرزحکام نے مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں اور بوگس ووٹنگ میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں متحدہ قومی مومنٹ کے دو کارکنان ، ایم کیوایم حقیقی کے تین کارکنان قومی اتحاد پارٹی کے دو جبکہ مسلم لیگ ن کا ایک کارکن کو مختلف مقام پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر رینجرز نے گرفتار کیا ۔
پاکستان رینجرز سندھ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار ملزمان کو مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔