فائرنگ کے ملزم نے ایس ایچ او کی پٹائی کردی

لاہور : چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کو لینے کے دینے پڑ گئے، ملزم نے ایس ایچ او کی دھنائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم خرم بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم نے ایس ایچ او مغل پورہ کی پٹائی کردی۔

، پولیس کے مطابق ملزم خرم بٹ نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کی تھی، آج پولیس نے ملزم کے گھر پر کارروائی کی تو ملزم خرم بٹ نے ایس ایچ او مغل پورہ ملک شہباز کی پٹائی کردی۔

اے آر وائی کو موصول فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے ایس ایچ او کو بازو اور گردن سے پکڑ کر جھنجوڑا اور اسے دھکے بھی دیئے۔

موقع پر موجود مزید پولیس اہلکاروں نے ملزم خرم بٹ کو قابو میں کیا اور اسے پولیس موبائل میں بٹھا کر تھانے  لے  گئے۔


Khurram Butt, who was firing on New Year's eve… by arynews