گذری پولیس مقابلے میں ہلاک ذکریا کا کردارمشکوک ہوگیا

کراچی : گذری پولیس مقابلےمیں زخمی حالت میں گرفتارملزم کابیان سامنے آگیا،ملزم نے اعتراف کرلیا کہ ہلاک ہونےوالا زکریا اس کا ساتھی تھا۔ ملزم کے اعترافی بیان کے بعد زکریا کا کردار مشکوک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ذکریا نامی ملزم کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا۔ جائے واردات سے زخمی حالت میں گرفتارملزم غلام آزاد نے پولیس تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم زکریا اس کاساتھی تھا۔

اعترافی بیان میں ملزم غلام آزاد نے اپنے دوسرے ساتھیوں کےنام بھی بتادیئے،دوسری طرف مدعی بھی سامنے آگیا ہے جس نے واقعے کی تفصیل بتائی۔

 ذکریا کے لواحقین کا اب بھی اصرار ہے کہ ان کا بیٹابے گناہ تھا، مدعی اورگرفتارملزم کے بیان کے بعد معاملے میں زکریا کا کردار مشکوک ہوگیا۔ پولیس کادعوٰی ہے کہ اس کاملائیشیا کاویزا بھی وزٹ ویزا تھا۔اسٹڈی ویزا نہیں تھا۔