سڈنی: اسپین کے معروف ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سڈنی میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں۔
نیوزی لینڈ روانگی کے دوران سڈنی ائرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز اور اسپینش ٹینس اسٹار کا آمنا سامنا ہوگیا اور پاکستانی کرکٹرز اور ٹینس اسٹار نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کرلیا۔
In flight to Sydney,Met with a super star of tennis @RafaelNadal .. Good man ,, best of luck for future pic.twitter.com/z4YyRFoqeQ
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 10, 2016
نڈال نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے ساتھ ائرپورٹ لاؤنج میں تصویر بنوائی، نڈال اور عمر گل کی تصویر میں ڈریسنگ بھی ایک ہی جیسی تھی۔
With my favourite player @RafaelNadal pic.twitter.com/MmVe9QCH6k
— Imad Wasim (@simadwasim) January 10, 2016
نوجوان کھلاڑی عماد وسیم نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور نڈال کے ساتھ سیلفی لے ڈالی۔