پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کرایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کے ذریعے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں پردوسو چودہ رنزبنائے۔

سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورپچاس اوورمیں صرف ایک سو چودہ رنزہی بناسکی۔