کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا

دبئی: جوں جوں پی ایس ایل مقابلوں کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے جوش و جذبے میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے، مقابلے کی مضبوط ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے دبئی میں قدم جمالئے،حریفوں سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئےکراچی کنگز کے شیروں نے وقت ضائع کئے بغیر میدان کا رخ کرلیا۔

دبئی کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، کھلاڑیوں نے پریکٹس سے قبل فزیکل ٹریننگ کرکے خود کو وارم اپ کیا۔

پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں مہارت حاصل کی، حریفوں کو قابو کرنے کیلئے ٹریننگ کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے، کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ پانچ فروری کو لاہور قلندر کے خلاف کھیلے گی۔