دبئی: پاکستان کی تاریخ کی پہلی کرکٹ لیگ ’پی ایس ایل‘ کا آغاز آج سے ہورہا ہے اوراس کی افتتاحی تقریب میں مایہ ناز پاکستانی گلوکارعلی ظفراورعالمی شہرت یافتہ موسیقارسین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ میں پاکستان اوردنیابھرکے مشہورومعروف کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور اس سے قبل ایک انتہائی دلچسپ اوررنگا رنگ افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد ہوگا جس میں علی ظفراور سین پال ناظرین کے دلوں کو لبھائیں گے۔
پاکستانی کرکٹ کے اس سب سے اہم ایونٹ میں انتہائی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے اوراس اینٹ کا سنسنی سے بھرپورافتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرزکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل میں کراچی کنگزسب سے پسندیدہ ٹیم ہے اور معروف اداکارہ عائشہ عمربھی کراچی کنگز کی حمایت کرنے کے لئے دبئی پہنچ گئی ہیں۔
Your favorite Ayesha Omar is going to Dubai to support #KarachiKings in #HBLPSL pic.twitter.com/ba94msZsl4
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 3, 2016
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری کرکٹر برائن لارا نے بھی کراچی کنگز کے کیمپ کا دورہ کیا۔
Cricketing Legend Brian Lara Visit The Training Camp of #KarachiKings #DilonKeBadshah #HBLPSL #AbKhelKeDikha pic.twitter.com/xoMdBFFr7F
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 3, 2016
Heroes and Rockstars! Watch @AliZafarsays live on our FB page! pic.twitter.com/sS47cPP6zP
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 3, 2016