کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال کے سبب استعمال نہ ہونے والے ٹکٹس بغیر کسی اضافی چارجز کے واپس لئے جائیں گے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہڑتال سے متاثرہونے والے صارفین کوٹکٹس کی مکمل رقم بغیر کسی اضافی چارجز کے واپس کی جائے گی۔
پی آئی اے کی جانب سے رقم کی واپسی کی یہ اسکیم ملکی اورغیرملکی دونوں اقسام کے ٹکٹس کے لئے ہے اور جیسے ہی آپریشن مکمل بحال ہوگا رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
PIA's Intl & domestic tickets that r not utilized during #PIAStrike would b fully refunded without additional charges, as normal ops resumes
— Cultural Maverick (@CulturalMaverik) February 5, 2016
واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری کے خلاف ملک بھرمیں جاری احتجاج کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
سانحے کےبعد ملک بھر میں ملازمین نے ملکی اورغیرملکی فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا جس کے سبب سینکڑوں مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔