کراچی: پولیس کے سادہ لباس اہلکار اورسی ٹی ڈی کی کاروائیوں میں سیاسی کارکنان کی گرفتاری اوربھاری رشوت کے عوض رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آروائی نیوزنے سیاسی کارکنان کی گرفتاری کے انکوائری آرڈرکی کاپی اوردیگردستاویزات حاصل کرلیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روزقبل ایک سیاسی جماعت کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات کی ہے اوراپنے ایسے47 کارکنان کے ناموں کی فہرست پولیس چیف کو پیش کی ہے جنہیں لانڈھی کورنگی سے سی ٹی ڈی نے مختلف اوقات میں گرفتاری کیا۔
سیاسی جماعت نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاجوازحراست میں لئے گئے کارکنان کوبعد میں بھاری رشوت لے کر رہا کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہرنے ڈی آئی جی سی آئی اے کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔