آرمی چیف اگلے محاذ کا معائنہ کرنے شوال روانہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کی کارکردگی جانچنے اورجوانوں سے ملاقات کرنے کےلئے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کریں گے اور جوانوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

آرمی چیف راحیل شریف کی شوال روانگی کی اطلاع ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دی۔

آرمی چیف راحیل شریف اس سے قبل دوحہ میں تھے جہاں انہوں نے قطرکے امیر شیخ تمیم تھانی اوروزیراعظم نصیربن خلیفہ سے ملاقات کی تھی۔