مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، مردم شماری مؤخر

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرِصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مارچ میں مردم شماری نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آپریشن ضربِ عضب میں سیکیورٹی فورسزکی مصروفیات کے باعث مردم شماری موخرکی گئی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اٹھائیسواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری مارچ میں نہیں کرائی جائے گی۔

سیکیورٹی فورسز آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے جس کی وجہ سے مردم شماری موخرکی گئی۔