ٹائی ٹینک ہیرو کو آسکر ایوارڈ ملنے پر ایک پاکستانی سرکاری آفسر کا انوکھا جشن

آزاد جموں کشمیر کے سرکاری عہدیدار نےلیونارڈو ڈی کیپریو کو آسکر ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اپنے عملے سے منہ میٹھا کرنے کا کہہ دیا۔

ہالی وڈ میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کام کرنے کے بعد اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کر لیا ہے،انہیں فلم دی ریوینینٹ میں اداکاری پر آسکر دیا گیا ، اس سے پہلی انھیں آسکر ایوارڈ کے لیے پانچ مرتبہ نامزد کیا گیا تھا لیکن انھوں نے آسکر کبھی نہیں جیتا۔

آزاد جموں کشمیر کے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے کمشنر سرکل2 کے رضوان احمد نے لیونارڈو ڈی کیپریو کو آسکر ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اپنے عملے سے منہ میٹھا کرنے کا کہتے ہوئے چائے کے وقفے کا اعلان کردیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو فلم اویئٹر، دی ولف آف وال سٹریٹ ، دی ڈیپارٹڈ ، گینگز آف نیویارک اور جینگو ان چینڈ پر ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

رضوان احمد نے اس خوشی میں اپنے عملے سے کہا کہ وہ منہ میٹھا کریں اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے آسکر ایوارڈ میں کی جانے والی تقریر بھی ضرور سنیں۔