لاہور: ننکانہ صاحب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ننکانہ صاحب کے گاؤں نودھا میں پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےخفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فرار ہونےکی کوشش کی۔
اسی دوران ملزمان نے سی ٹی ڈی کے عملے پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فراردہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضےسے دوموٹرسائیکل اوربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔