سونے کی درآمد پرتیس روزکیلئے پابندی عائد

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تیس روز کیلئے سونے کی درآمد پرپابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہونے والے ای سی سی کےاجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق سونےکی درآمد پرپابندی روپےکی قدرمیں استحکام کیلئے عائد کی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہزاروں کلو گرام سونا درآمد کرکےاسمگل کیا جارہا ہے جبکہ اس وجہ سےڈالرکی طلب اورقیمت بھی بڑھ رہی ہے۔۔گولڈ کےدرآمد کنندگان سونےکی درآمد کے عوض سونے کے زیوارات برآمد نہ کر کےقانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

فی الحال حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد پر تیس روز کیلئے پابند عائد کی گئی ہے۔