پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوھدی شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے ڈرون نہ روکے تو بحران بے قابو ہو جائیگا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں فوری طور پر اے پی سی بلائی جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر حکومت ڈرون حملے نہیں روک سکتی تو مہنگائی کے ڈرون کو ہی روک لے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کر لیاجائے تو سارے معاملات کنٹرول ہو جائیں گے، اس سلسلے میں ہم حکومت کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مہنگائی کے مسئلہ پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں.
اس سے قبل پاکستان سول سوسائٹی آف پیس کی دعوت پر یہاں آنے والے سول سوسائٹی آف امریکہ کے وفد نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید، سینیٹر کامل علی آغا، ایس ایم ظفر اور چودھری سالک حسین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔