بمبئی : بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نقل مکانی کرنے والےمسلمانوں پر پابندی کے خلاف دئیے گئے حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی الیکشن مہم کے دوران ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان انتہاء پسندوں کو روکنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف پھر ہرزہ سرائی
امریکی صدارتی دوڈ میں شامل ہونے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف زہراگلتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمان انتہا پسندوں کوروکنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
امریکی صدارت کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کےانتخابی مہم میں مسلم دشمن بیانات بدستورجاری ہیں،ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ نے خارجہ پالیسی سے متعلق کل تقریرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار پھر مسلمانوں تنقید کا ہدف بنا ڈالا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا ہدف اسلامی شدت پسندی روکنا ہوگا،صدراوباما داعش کوشکست دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
ٹرمپ نے دھمکی آمیز انداز میں کہا تھا کہ امریکا جن ملکوں کا دفاع کرتا ہے انہیں قیمت ادا کرنا ہوگی، اگرایسا نہیں ہوتا تو وہ ممالک اپنا دفاع خود کریں۔
You’re right @adesh_1 why should an actress stand for humanity.. It’s not our place right? https://t.co/BbaUnd6V14
— PRIYANKA (@priyankachopra) April 27, 2016
اس بیان کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی امیدوار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات کا آنا فرسودہ سوچ کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے مزید مشورہ دیا ہے کہ سیاسی جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران اس طرح کے بیانات اور تبصروں سے گریز کیا جائے ۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے بیانات کے خلاف دنیا بھر کے اداکاروں کو متحد ہوکر انسانیت کے لئے کھڑے ہوجانا چاہیے۔
واضح رہے اپنے فن کے باعث دلوں میں جگہ بنانے والی فنکارہ نے دوٹوک موقف اختیار کرکے مسلمان مداحوں کے دل میں جگہ بنا لی ہے ۔