کوئٹہ: کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس کی گشت پر موجود موبائل بارودی سرنگ کا نشانہ بنی۔ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
Quetta: Blast at eastern bypass injures 5… by arynews
زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تاحال کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔