خورشید شاہ کا جوڈیشل کمیشن کے ضابطہ کار پر وزیر اعظم کو خط

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو اپوزیشن کے جوائنٹ ٹی او آر سے متعلق خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو اپوزیشن کے جوائنٹ ٹی او آر سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ لڑائی نہیں حکومت ساتھ بیٹھے گی توبات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کو ٹارگٹ نہیں کر رہے موقع دے رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود کہا کہ آبیل مجھے مار، شریف خاندان ٹیکس بچانے کا اعتراف کر چکا ہے۔ حکومت بتائے اپوزیشن کا کون سا ٹی او آر قابل عمل نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ نہیں کیا کہ حکومت تمام ٹی او آر تسلیم کرے لیکن جن لوگوں نے قرض معاف کروائے ہیں انہیں کٹہرے میں آنا پڑے گا۔