اسپین کے جارج لورینزو نے فرانس میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔
لی مانس سرکٹ پر یاماہا کے ٹرپل موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے ایسی تیزی دکھائی کہ سب پیچھے رہ گئے۔ اسپینش رائیڈرز نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا اور بازی لے گئے۔ لورینز نے مقررہ فاصلہ 43 منٹ 51 اعشاریہ 29 سیکنڈز میں طے کیا۔
سابق چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روسی دوسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ ٹیبل پر لورینزو 90 پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب موٹو ٹو ریس میں اسپین کے ایلکس رنس فاتح رہے۔